پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنے ارب خرچ کریں گے ؟جانیں

حج 2025 میں پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں 9 ارب ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں برس عازمین حج سے قربانی کیلئے ساڑھے 55 ہزار روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کیلئے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریںگے، جن میں نواسی ہزار 605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close