نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے، اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس کے لیے ایک ایک بائیک ہوگی، جلد ہی مزید 10 بائیکس شامل کی جائیں گی۔

بائیکر سروس کے بارے میں حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نمائندوں کو ضروری پروسیسنگ آلات پر مشتمل بیک بیکس سے فراہم کیے جائیں گے، گھر پر سروس کا انتخاب کرنے والے شہریوں سے 1000 روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی جس میں سروس کے 825 روپے اور ڈیلیوری چارجز کے طور پر 175 روپے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close