شرقپور شریف (پی این آئی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑے پیکج کے اعلان کی نوید سنادی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رمضان میں عوام کے لیے جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، یوٹیلٹی سٹورز کو پرائیوٹ کرنے یا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی طرف جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر وفاقی وزیر نے مؤقف دیا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے منتیں کررہی ہے لیکن تحریک انصاف سے نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہوگی، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا قانون کے مطابق ملی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کو دھوکہ دے کر تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف ایوان میں بیٹھے لیکن اس میں کامیابی نظر نہیں آرہی کیوں کہ عمران خان کے خمیر میں مثبت سیاست نہیں ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کرم ایجنسی کا مسئلہ تشویشناک ہے اس کا حل نکلنا چاہیے، کرم میں امن و امن قائم رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، امن و امن برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت خیبر پختوانخواہ حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہے جب کہ یورپ کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر دکھ ہے، انسانی سمگلنگ پر سخت قوانین بنارہے ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کا افسوسناک حادثہ نہ ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں