لندن (پی این آئی)لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر گلفام حسین کو 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔
پی ٹی آئی سپورٹرگلفام حسین پر شریف فیملی کو دھمکانےاور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کا الزام ہے۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے۔اب پولیس نے گلفام حسین کو 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین پر لندن میں شریف فیملی کے اپارٹمنٹ کے ارد گرد جانے پر پابندی عائد کردی اور کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہیں۔لندن پولیس نے گلفام حسین کے فون بھی رکھ لیے۔
جیو نیوز سے گفتگو گلفام حسین کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ پہنچ گیا، لیگی قیادت سے متعلق ان کے دعوے پاکستانی سیاست کے مطابق “سیاسی بیان” تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز شریف کے گھر جانے پر پابندی لگائی ہے شہباز شریف کے گھر جاؤں گا، گرفتاری پر حیران ہوں۔پولیس نے گلفام پر ایک اور دوست نغمہ سے متعلق بھی بات کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں