ڈاکٹروں کا دوہری تنخواہیں لینے کا انکشاف

کوئٹہ میں محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 65 میڈیکل آفیسر اور 9 ڈینٹل سرجن دہری تنخواہ لے رہے ہیں۔

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close