پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔

پارٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد قیصرکی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی۔کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔ انسانی حقوق کمیٹی میں رؤف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close