پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ گلفام کو وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔گلفام نے ٹک ٹاک پر شریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ گلفام حسین نے ایون فیلڈ کے دروازوں پر پتھر پھینکنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔
ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے گفام حسین کی ویڈیوز برطانوی پولیس کو دی تھیں۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے۔خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تصدیق کی کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میری شکایت پر پولیس اس معاملہ کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔گلفام حسین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفام حسین کا فون اس وقت بند ہے ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ گلفام حسین نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں