آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے، رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال برطانیہ کی ماشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں