وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کرکے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 17 جنوری (کل) سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، اب نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان 3 نئے ریجنل سینٹر بنائے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ویب سائٹ پر انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی، جعل ساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، ان سر گرمیوں کے تدارک کے لیے 17 جنوری سے ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے، نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنادیا گیا ہے، کل سے شہری نادرا کی موبائل ایپ استعمال کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں