کراچی: شادی ہالز کی انتظامیہ کیلئے بُری خبر آگئی، پولیس حکام نے اہم ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شادی ہالز کے باہر فائرنگ پر ہال انتظامیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس حکام نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر افسران کو سخت ہدایت جاری کردیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ اوز کو تھانے کی حدود میں شادی ہالز انتظامیہ کو پیشگی نوٹس کی ہدایت کی ہے، ہال کے اندر پروگرام سے متعلق کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتے پایا گیا تو مقدمہ ہوگا۔کراچی پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کیخلاف عوام میں آگاہی کیلئے بینرز بھی آویزہ کئے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں