جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر کردی گئی،کنول شوذب ،راجہ ناصر،شیریں مزاری اور دیگرکی بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔درخواستوں پر 18 جنوری کے لئے استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا گیا،وکیل مسرت جمشید چیمہ کا عدالت میں داخلہ بند کرکے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔
عدالت نے نوٹس عدالتی کارروائی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی ، گواہوں کو دھمکانے پر کیا،مسرت جمشید چیمہ کو الگ وکیل مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔حکم انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں