اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بینچز کے اختیارات کے کیس کی اہم سماعت سے پہلے بینچ میں تبدیلی کر دی گئی۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ کے مطابق جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی بینچ میں شامل ہوں گےجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گاعدالت نے فریقین سے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کر رکھی ہے جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز تحریری حکم جاری کیا تھابینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں