پنجاب اور سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ سندھ میں 8 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں دھند نے دھند لادیا، ڈمپر اور مسافر بس میں تصادم سے بس ڈرائیور جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
کروڑ لعل عیسن میں ڈمپر نے رکشے کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں اسکول جانے والے 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔اٹک میں کار مسافر وین کی زد میں آگئی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ راجن پور میں بھی کار نے راہگیروں کو کچل ڈالا، حادثے میں باپ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔
سندھ کے شہر عمر کوٹ میں ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی، حادثے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔مٹیاری میں بھی 2 موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئے جبکہ جامشورو ایم نائن موٹر وے پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان گنوا بیٹھا جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔
بلوچستان کے شہر مستونگ میں قومی شاہراہ پر 4 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم ہوگیا، حادثے کے باعث 3 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر شہریوں پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 25 زخمیواقعے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں