شبلی فراز اور عمر ایوب نے ا ہم مطالبہ کر دیا

نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 215 کے تحت سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ اور بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close