کل انٹرنیٹ بند ہونے والا ہے؟ اہم پیشگوئی

دی سمپسنز وہ مشہور کارٹون شو جو کئی بار مستقبل کے واقعات کی پیش گوئی کرنے کا دعویٰ کرتا ہے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ اس بار ایک عجیب و غریب افواہ گردش کر رہی ہے کہ اس شو نے 16 جنوری 2025 کو عالمی انٹرنیٹ بندش کی پیش گوئی کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دی سمپسنز کی ایک قسط میں مذکورہ دعویٰ کیا گیا تھا۔ویڈیو کے مطابق یہ انٹرنیٹ بندش ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے ساتھ ہوگی جو حقیقت میں 20 جنوری کو ہونے والی ہے نہ کہ 16 جنوری کو۔

اس ویڈیو نے لوگوں کو خوب ہنسایا اور انسٹاگرام پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close