لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے قریب قاسم پورہ میں عبدالرحمان اور اس کا بھائی عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔
پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں