اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر قانونی تارکینِ وطن کو بلاجواز روکا جانے لگا۔
پاکستان اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز ورکرز سالانہ 33 سے 34 ارب ڈالر زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ بھی موجود ہوتی ہے۔عدنان پراچہ نے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کے پاس ورک ویزا بھی ہوتا ہے، ایئر پورٹس اتھارٹیز بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کو بلاجواز آف لوڈ کر رہی ہیں، روکے جانے والوں کے ٹکٹ نان ریفنڈ ہوتے ہیں جس سے انہیں بھاری مالی نقصان ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کمپنیوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں، بیرون ملک نوکری پر جانے والوں کی مشکلات فوری حل کروائی جائیں، اپیل ہے کہ نوکری پر جانے والوں کو ائیرپورٹ پر نہ روکا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں