عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت پر ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کہا ہے کہ بانی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف جھوٹے کیسزکی سیریزچلی آرہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا۔

وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ بانی نےکہا یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا، ڈھائی گھنٹے انتظارکیا، یہ بات درست نہیں، جیل میں کبھی بھی ساڑھے11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا، صبح 9 بجے میسج آیا کہ جج آئے ہوئےہیں تو میں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں؟ جواب ملا نہیں تو میں نے کہا کہ جب میرے وکلا آئیں تو مجھے پیغام دیجیے گا میں آجاؤں گا لیکن مجھے اچانک پتہ چلا کہ جج اٹھ کرچلے گئے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ملک میں صدائےاحتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنادیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی، پشاور اے پی ایس اٹیک کے بعد آئینی ترمیم کی گئی، یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا،جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردیے، بانی نے فیصلہ کیا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کچھ سہولیات بانی کو جیل میں نہیں دی جارہیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹی وی کی سہولت بند کردی گئی، تین مہینے میں صرف ایک جمعرات کو ہماری ملاقات کرائی گئی، بانی کی بچوں سے بات کل پانچ مہینے بعد بات کرائی گئی، انہیں تین ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close