پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگا دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں