اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ، پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کےحوالے سے ثبوت فراہم کیے لیکن افغان حکومت خارجی دہشت گردوں کیخلاف کوئی موثر اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے ۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس افغانستان سے دراندازی اور دہشتگردی کے بے شمار واقعات کے ثبوت موجود ہیں ۔ ان ٹھوس شواہد کے بعد افغان حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔دفاعی ماہرین کا مزیدکہنا ہے کہ افغان حکومت کو اپنی دوغلی حکمت عملی کو ترک کر کے خارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کرنی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں