اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے 2 ہفتوں کیلئے میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا،میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شامل ہونے پراصرار نہ کریں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے ایک پوسٹ میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اپنے دوستوں کے مشورے پر ایک یا دو ہفتوں کیلئے میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
شیر افضل مروت کی جانب سے میڈیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ اس وقت کیاگیا جب آج ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور متضاد بیانات پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت کو متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا تھا۔
تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا گیاتھاجبکہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کوشوکاز نوٹس کاجواب دینے تک میڈیا اور عوام میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہاگیا تھا کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں