شیر افضل مروت نےسلمان اکرم راجہ کے خلاف بیان دینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے مرکزی رکن سلمان اکرم راجہ کیخلاف بیان دینے پر وضاحت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے حوالے سے کہا کہ میرا سلمان اکرم راجہ سے ذاتی اختلاف نہیں ہے، سلمان اکرم سے متعلق میرا بیان ان کے بیان پر ردعمل تھا، سلمان اکرم نے بیان دیا میں نے جواب دیا آپ نے کہا اختلافات ہو گئے۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں سلمان اکرم کو بانی پی ٹی آئی نے سیکریٹری جنرل مقرر کیا، کسی کی دل آزاری مطلوب نہیں لیکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تین چار بار خاموش رہ چکا ہوں، مجھ سے جب استعفیٰ مانگا گیا میں نے کہا ٹھیک ہے لے لو۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی میرے لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، مجھے عزت شہرت بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close