مستحق افراد کیلئے مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنےکے پیسےنہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانےکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائےگا،کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ جیسے میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور پولیس کےلیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں ویسے ہی نواز شریف نے بھی میرے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں، مجھے ہر روز گھر جاکرانہیں جواب دینا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close