اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کردیا اورفرار ہوگئے۔
ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ٹریف پولیس کے کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔۔ ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں کہا دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت بھی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں