افواہیں محض افواہیں نہ رہیں،کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی ، تاریخ بھی سامنے آ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے قریبی دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں محض اب افواہیں نہیں رہی ہیں۔اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق سامنے آئی ہے۔دوسری جانب ان افواہوں سے متعلق یہ جوڑا تاحال چپ سادے ہوئے ہے۔کبریٰ خان اور گوہر رشید سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close