ججز کی دہری شہریت پر پابندی عائد کی جائے، ن لیگی خاتون رہنما کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔لیگی رہنما افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اس وقت حکومت کی پالیسی کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے بل پر وزیرِ اعظم آفس کی رائے لینے کی تجویز دی۔جس کے بعد کمیٹی نے سیکریٹریز کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔سینیٹر انوشہ رحمٰن کی جانب سے پیش کیا گیا متروکہ وقف املاک ترمیمی بل 2024ء بھی آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close