اسلام آباد(پی این آئی)عمرایوب نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیاٹاک کی۔ جس میں انہوں نے حکومت سے مذاکرات سے متعلق تین مطالبات پیش کردیے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔ہمیں بتایاگیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا حصہ بنا دیں۔
ادھر بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن ہے لیکن تا حال پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے نہیں پہنچ سکا۔ اڈیالہ جیل میں دن دو بجے ملاقاتوں کا وقت مقرر تھا۔بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو پارٹی رہنما و سیاسی قائدین ملاقاتیں کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں