ویب ڈیسک(پی این آئی)یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی( ایاسا) نے پی آئی اے پر پابندی ختم کر دی ، ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 749 کل دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی، پرواز پیرس چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پر مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی ۔
تفصیلات کےمطابق قومی پرواز پی کے 750 پیرس سے ہفتے کی صبح 7 بجے روانہ ہو گی ، پیرس سے روانہ ہونے والی پرواز ہفتے کی صبح 6 بج کر 55 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی ۔پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائنز کی کی اسلام آباد سے پیرس دو پروازیں چلائی جائیں گے،پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی، پیرس آنے اور جانیوالی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے ۔
پی آئی اے نے انٹرنیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پیرس کی پروازیں اب فرانس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتی ہیں۔
پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں۔یاد رہے کہ 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد قومی ائیر لائن کو پابندی کا سامنا تھا ، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے اور دیگر ائیر لائنز پر پورپ میں پابندی عائد کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں