سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMF کی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا۔وفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔

جس سے اسوقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close