طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی رینکنگ جاری

حکومت نے معیشت کو سنبھالنے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیاہے جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ تو نہیں رہا لیکن دوسری جانب پاکستانی پاسپورٹ طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں سال 2025 کے آغاز پر بھی سب سے نیچے ممالک میں شمار کیا جارہاہے ۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ سنگا پور کا ہے جس کے شہریوں کو 195 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے ۔

حالیہ رینکنگ کے مطابق بھارت کا پاسپورٹ فہرست میں 85 ویں جبکہ پاکستان کا 103 نمبر پر موجود ہے ۔دوسرے نمبر پر جاپان ، تیسرے پر فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی، جنوبی کوریا اور سپین موجود ہیں ۔چوتھے نمبر پر آسٹریا، ڈنمارک، لکسمبرگ ، نیدرلینڈ، ناروے ، سویڈن ہیں۔

پانچویں نمبر پر بیلجیئم ، نیوزی لینڈ، پرتگال، سویٹزرلینڈ برطانیہ ، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا ، یونان ، ساتویں پر کینیڈا ، مالٹا، پولینڈ، آٹھویں پر جمہوریہ چیک ، ہنگری ، نویں پر ایستونیا، امریکہ موجود ہیں ۔ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات دنیا کا دسواں طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیاہے ۔طاقتور ور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں روس اور ترکیہ 46 ویں ، جنوبی افریقہ 48 ویں ، کویت 50 ویں ، سعودی عرب 58 ویں ، چین 60 ویں ، بھارت 85 ویں ، بنگلہ دیش اور فلسطین 100 ویں، پاکستان 103 نمبر ہے ۔سب سے آخر میں افغانستان 106 ویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close