پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں ڈاکٹر نثار جٹ اور ن لیگ کی نوشین افتخار نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باوجود قومی مسائل پر حکومت سے تعاون کریں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کیلئے حکومت کے بل کو قومی اسمبلی میں ووٹ دیا جائے گا۔بل لانے والی ن لیگ کی رکن نوشین افتخار نے کہا کہ بچوں کے ریپ کیسز سننے کےلیے پروفیشنل مجسٹریٹ اور ججز تعینات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں