پشاور ( پی این آئی ) پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی محمد انور نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ میری بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ کوئی سازش کی۔مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عہدے سے ہٹایا، بشریٰ بی بی پر من گھڑت الزامات پر مجھے افسوس ہوا ہے، میں نے 55 سال وکالت کی، کبھی دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی جھوٹ بولا۔
“جنگ ” کے مطابق قاضی محمد انور نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف گزشتہ روز اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں، اپیلوں میں ملٹری کورٹس کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔کرپشن میں ملوث وزراء سے پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جا رہی ہیں، صوبائی وزیر سید قاسم علی اور مشیر صحت احتشام علی سے وضاحتیں طلب کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں