رمضان المبارک کی آمد اب بس چند مہینے دور رہ گئی ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب کو بے صبری سے اس ماہ مقدس کا انتظار ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے۔جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے۔
اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں