پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے امیدیں، خواجہ آصف نے بڑی خبردیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی والے زبانی کلامی بات کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی تحریری مطالبات نہیں دینا چاہتی، چیزیں امریکی صدر کے حلف سے جوڑی جارہی ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے زبانی کلامی بات کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی تحریری مطالبات نہیں دینا چاہتی،وہ چاہتے ہیں کہ اگر مذاکرات سے مکرنا پڑے تو مطالبات تحریر نہ ہوں، مذاکرات میں پی ٹی آئی کی نیت میں فتور نظر آتا ہے،تحریری مذاکرات دیے جاتے تو معاملات آگے بڑھتے، مذاکرات کا ایک اچھا آغاز تھا اور مذاکرات ہرحال میں ہونے چاہیں ۔

وزیردفاع نے کہا کہ لوگ بات کررہے ہیں کہ ساری چیزیں 20 جنوری سے جوڑی جارہی ہیں اور پی ٹی آئی اس کے بعد نئی حکمت عملی بنائے گی،نہیں لگتا جنوری سے پہلے مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت ہوگی ، چیزیں امریکی صدر کے حلف سے جوڑی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کا خیال ہے انہیں امریکہ اوربرطانیہ سے مدد ملے گی ،امریکہ سے مدد ملنے کےبعد یہ نئی پوزیشن لیں گے ،

خواجہ آصف نے کہا ہم کسی پریشر میں نہیں ہیں، امریکہ چاہیے گا کہ پاکستان میں ایسے حکمران آئیں جو اس کے ایٹمی پروگرام کو لپیٹ لے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ پر الزام نہیں لگا رہا کیونکہ پاکستان ایسے لوگ موجود ہیں جو خود ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں، جو کل تک ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ کہتے تھے اور آج ’ایبسلیوٹلی یس‘ کہہ رہے ہیں۔اہم خبر دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا میزائل پروگرام کو بند کرنے کے شواہد ملتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close