پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر بڑا یوٹرن لے لیا، مذاکرات ناکامی کے خطرات سے دوچار ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر تحریری مطالبات دینے سے گریزاں ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےرہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی ہیں، وہ ’منٹس‘ بن چکی ہیں، انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاغذ دینا نہ دینا ’فارمیلٹی‘ ہے، حکومتی کمیٹی اصل فیصلہ سازوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لے، نئی شرائط نے مذاکراتی کمیٹی کے اگلے اجلاس کو غیر یقینی بنا دیا۔واضح رہے دونوں مشترکہ اعلامیوں میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دینے کا وعدہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں