ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور نمائندگان سے خصوصی نشست ہوئی۔

مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائندگان نے ڈی جی آئی ایس پی آرکے ساتھ خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ مختلف مذاہب خصوصاً مسیحی، سکھ اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور نمائندگان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری آن اور شان ہے ، پوری قوم اورتمام مذہبی مکاتبِ فکر اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اقلیتی برادری کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور آج کی خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ناصرف ہمارے حوصلے بلند ہوئے بلکہ تمام منفی شکوک و شبہات بھی دور ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پاکستان بنانے میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے قربانیاں دی بالکل ویسے ہی اقلیتی برادری سمیت تمام مذہبی جماعتیں اُسی جذبے اور حب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close