سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری اورریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کےلیے سال بھرانتظارکی پابندی کی شرط ختم کردی گئی۔
مدینہ منورہ کے شہری اور عمرہ زائرین اب سال میں ایک سے زائد بار روضہ رسول پرحاضری اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرسکیں گے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی، زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں