وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے گوجرانوالہ ریجن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثے کے ملزم سمیت 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اےکے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمجید کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم فہد نے شہری کو یورپ بھجوانے کے لیے 42 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں