‏انٹرنیٹ سست روی کا شکار کیوں؟ بڑی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) ‏انٹرنیٹ میں سست روی پر پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی ، رپورٹ میں انٹرنیٹ میں خلل کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق دو بڑے ٹیلی کام آپریٹرز، نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی،ایک بڑے آپریٹر نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، ایک آپریٹر نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی رپورٹ کی، تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو بھیج دی گئی، ویڈیوز اسٹریمنگ ،کالز اور ویب براؤزنگ میں سست روی کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا,ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنیوالے مسائل کی تفصیلات فراہم کردیں،ٹیلی کام آپریٹرز کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی ،فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی۔پی ٹی اے کا کہناتھا کہ پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشاندہی کی ،پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close