رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ڈیڈ لائن بڑھانے کا کہہ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن بڑھانےکا کہہ دیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام” نیا پاکستان “میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 15 دن خود ضائع کیے اب ڈیڈ لائن 31 جنوری سے بڑھائیں، امید تھی کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ دے گی۔ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی نے اپنے جاں بحق افراد کی فہرست نہیں دی۔جو کہتے ہیں کہ 13 افراد ہلاک ہوئے، کوئی آکر کہے نا کہ میں وہاں موجود تھا جہاں یہ قتل ہوا، پی ٹی آئی کمیٹی کو اپنے جاں بحق افراد کی فہرست بھی نہیں دی۔جو کہتے ہیں کہ 13 افراد ہلاک ہوئے، کوئی آکر کہے نا کہ میں وہاں موجود تھا جہاں یہ قتل ہوا، پی ٹی آئی کمیٹی کو اپنے جاں بحق افراد کی فہرست بھی نہیں دی۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ چونگی نمبر 26 پر جلوس میں شامل لوگوں نے اندھادھند فائرنگ کی تھی، بتایا جائے کہ صوبائی حکومت نے مسلح جتھا لے کر وفاق پر حملہ کیا، کیا اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close