اسلام آباد(پی این آئی)سعودی عرب نے اپنی سالانہ روایتی سخاوت کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کے عوام کے لیے دل سے تحفہ پیش کیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں سعودی حکومت نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے، جو خیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کی علامت ہے۔ایک رسمی تقریب اسلام آباد میں مملکت سعودی عرب کے شاہی سفارتخانے میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے باضابطہ طور پر یہ تحفہ کابینہ ڈویڑن کے ملٹری ونگ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عالمگیر ایوب کے حوالے کیا۔یہ عطیہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔ یہ دونوں ممالک کے تعلقات میں سخاوت اور باہمی تعاون کی گہری جڑوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اس موقع پر بریگیڈیئر عالمگیر ایوب نے پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی قیادت کا ان کی غیر متزلزل اور فراخدلانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں