ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جنوری 2025 تک پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔
بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے ،کیونکہ اس کے بغیر وہ کسی بھی دوسرے ملک میں داخل یا باہر نہیں جا سکتے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے، جو مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے،ڈائریکٹوریٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والا شہری کسی بھی غیر ملکی ملک میں پاکستان کے سفارتی اور قونصلر نمائندوں کی مکمل حفاظت اور معاونت کا حق رکھتا ہے،پاسپورٹ واحد دستاویز ہے جو بیرون ملک پاکستانی شہری کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے ملک میں داخلے اور باہر جانے کا قانونی حق فراہم کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے جنوری 2025 تک پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا، 36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ (5 سال کی مدت کے لیے) کی نارمل فیس: 4,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس: 7,500 روپے ہے۔
36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 10 سال کی مدت کے لیےنارمل فیس 6,700 روپے جبکہ ارجنٹ فیس: 11,200 روپے ہے۔ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 5 سال کے لیےنارمل فیس: 8,200 روپے ہے اسی طرح ارجنٹ فیس: 13,500 روپے مقرر کردی گئی ہے, جبکہ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 10 سال کے لیےنارمل فیس 12,400 روپے،ارجنٹ فیس: 20,200 روپے برقرار ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاسپورٹ کی درخواست دیتے وقت مقررہ فیس کی ادائیگی کریں اور اپنی دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد پاسپورٹ جاری کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں