نوجوانوں کیلئے زبردست خبر آ گئی

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا اجرا کردیا گیا۔اس موقع زیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری دی کہ ہواوے 3 لاکھ طلبا کو سالانہ تربیت دے گا۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ 17 ہزار سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے اور 5 ہزار ٹرینرز تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےلاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کورسز کرائے، پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close