مذاکرات میں کچھ نظر نہیں آرہا، گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے ہونے والے مذاکرات میں کچھ نظر نہیں آرہا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں پر شیلنگ کی مذمت کرتا ہوں، ناظمین کا کنونشن گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں مگر پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے مذاکرات میں کچھ نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی کو این آر او تو ملنے والا نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ پر ایک اور سی ایم کا پریشر ہے وہ بھی یہاں آکر بیٹھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج ایسے نہیں لگایا جاسکتا، صوبائی حکومت بنوں،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک جاکر حالات ٹھیک کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close