فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے ایم پی اے بھائی جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضر تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں