بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش پر وفاقی حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی تردید کردی۔

جمعرات کے روز اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دوسرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑی اچھی باتیں کی ہیں۔رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہیے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں ؟، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے اور رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close