پاکستان میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب ہوگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤناکرداربےنقاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کاسیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے, بھارتی ایجنسی’را’ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی.

امریکی اخبار نے لکھا کہ ”گزشتہ اپریل 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں تامبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے“یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔بھارتی ایجنسی”را“نے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا،شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں “بھارت کے براہ راست ملوث ہونے” کا انکشاف کر چکے ہیں، 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ”پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں“

امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ”را“ کی قتل مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر کڑی تنقید کی زد میں ہے،بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کیے، کینیڈااورامریکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا۔واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا کہ نئی دہلی میں” را” کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیٰحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں، “را “افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور “را “کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، اس سے قبل بھی وزارت خارجہ شواہد کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرچکی ہے۔بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔دوسرے ممالک میں بھارتی دہشتگردی، مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close