لاہور(پی این آئی) فواد چودھری نے کہا کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی آلائنس نہ بنانا پی ٹی آئی بڑی غلطیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی کمپین کونہیں چلانا چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کرپیسے بنارہے ہیں۔وفواد چودھری نے کہا کہ عمران خان دس بارکہہ چکے ہیں یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کواس لیے پارٹی میں عہدے دیئے ان کو کوئی گرفتارنہیں کرے گا۔
دنیا نیوز کے مطابق نئے سال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا ملک کی صورتحال کوئی بہترہوگی، امریکا کا مزید پریشرپاکستان پربڑھے گا، اللہ کرے نیا سال پاکستان کےلیے بہترہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں