پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مالی بےضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کیلئے 12 کروڑ 10 لاکھ روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ تو خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش کیا گیا اورنہ ہی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر میں درج کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹرو کارپوریشن لاہور نے مالی سال 20-2019 میں غیر قانونی طور پر خریداری کی۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close