پی ٹی آئی کا امریکا سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) امریکا میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے اشارتاً امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی مصنف مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ امریکی مداخلت کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کے خیالات جاننا چاہتے ہیں۔اس کے جواب میں عاطف خان نےکہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کے خیالات جاننےکی ضرورت نہیں، امریکا پاکستان میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اثرورسوخ استعمال کرتا رہا ہے، اسے پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیوں نہ کیا جائے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو اپنا مخالف کے بجائے اپنا اتحادی تصور کریں، ان کی مدد سے پاکستان میں بہتری کے لیےکئی اقدامات کیے جاسکتے ہیں، پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، ان کے سادہ سے مطالبات ہیں کہ پاکستانیوں کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور بنادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close